ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ بند نہ ہوئی تو کچلاک سے آگے تیل برداری گاڑیوں کو جانے نہیں دیں گے، متحدہ قبائل فیڈریشن
کوئٹہ : متحدہ قبائل فیڈریشن پاکستان کے صوبائی صدر عجب خان کاکڑ نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ غیر قانونی طور پر ایرانی پیٹرول کے کاروبار کو بند کیا جا ئے اس سے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے اور ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ اور سمگلر عبدالمالک ریکی کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر ہم 7جولائی جمعہ کو مسلم باغ سمیت صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہرے کریں گئے اور اگر پھر بھی کوئی کاروائی نہ ہوئی تو 10جولائی سے قومی شاہراہیں کچلاک، خانوزئی، کان مہترزئی، مسلم باغ، بوستان ،اور دیگر مکانات پر ایرانی تیل والی چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت بند کردینگے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ متحدہ قبائل فیڈریشن کا قیام 1973کو وجود میں آیا تھا جس کا مقصد قبائل کے مسائل حل کر نا تھا جس طرح متحدہ قبائل فیڈریشن کے سربراہ اور انکے اباﺅ اجداد اور انکے اہل خانہ کا پاکستان صدیوں سے مظلوموں کیلئے اپنی خدمات پیش کرتے رہے ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے ہمیشہ اپنے لوگوں کی بھر پور انداز میں سیاسی اور قبائلی حوالے سے مدد کی ہے کچھ نام نہار من گھڑت الزامات ملک امن اللہ خان مہترزئی کے صاحب زادے پرن لگائے گئے جس کا مقصدر علاقے میں قبائلی فساد کو ہوا دینا ہے ہماری میڈیا کے توسط سے انتظامیہ ایرانی آئیل سمگلر عبدالمالک نے جو الظامات لگائے اس کی مذ مت کرتے ہیں مزکورہ روٹ پر لاکھوں کی تعداد میں گاڑیاں گزرتی ہیں آج تک ان سے کسی نے بھی مزکورہ خاندان کے فرد نے بھتہ نہیں لیا جان بوجھ کر حالات کو خراب کرنے کیلئے کھیل کھیلا جا رہا ہے ڈی سی قلعہ سیف اللہ اور اے سی مسلم باغ نے غیر قانونی آئیل سمگل کرنے والوں پر ایف آئی آر نہیں کی حالانکہ آئے روز ایرانی تیل لیجانے والی گاڑیوں کے حادثات میں سابق کمشنر طارق زہری سمیت بلوچستان کے سینکڑوں افراد جھلس کر لقمہ اجل بن چکے ہیں لیکن پھر بھی یہ کاروبار غیر قانونی تیل کی سمگلنگ جاری ہے انہوں نے کہا کہ واقع کے حوالے سے بلوچ قوم کی جانب سے نواب زادہ نعمت اللہ زہری کی جانب سے ایک ثالثی کیمٹی بنائی گئی تاکہ حقائق سامنے لائے جائیں جس میں ملوث لوگ تھے ان میں ملک امان اللہ کاکڑ کا فرزند یا خاندان کو کائی شخص ملوث نہیں انہوں نے کہا کہ تیل کی غیر قانونی سمگلنگ کو روک کر ڈی سی قلعہ سیف اللہ اور ای سی مسلم باغ اور عبدالمالک کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں اگر ہمارے مطالبہ پر عمل نہ کیا گیا تو ہم 7جولائی جمعہ کو مسلم باغ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں پریس کلبوں کے سامنے مظاہرے کریں گئے اور 10جولائی کو قومی شاہراہیں کچلاک، خانوزئی، کان مہترزئی، بوستان اور دیگر مقامات پر ایرانی تیل والی چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت بند کر دین گئے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگئی۔


