مکہ مکرمہ،حجاج کو سروسز دینے والی کمپنی کے گودام میں آتشزدگی، 2 افرادجاں بحق ،6 زخمی

مکۃ المکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)حجاج کو سروسز دینے والی کمپنی کے گودام میں آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکۃ المکرمہ میں سعودی کمپنی کے گودام میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 6 افراد کو مقامی اسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہیں۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ میدان عرفات کے مشرقی جانب واقع حجاج کو سروسز فراہم کرنے والی کمپنی کے گودام میں پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں