کوئٹہ، قلع محمد حسنی گندگی کے ڈھیرمیں تبدیل،تعفن پھیلنے سے بیماریاں جنم لینے لگیں


کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ میں واقع قلع محمد حسنی گندگی کے ڈھیر میں تبدیل، بیماریاں پھیلنے خدشہ، جگہ جگہ کوڑا کرکٹ اور غلاظت کے ڈھیرسے اٹھنے والے تعفن سے وبائی امراض پھوٹ رہے ہیں تفصیل کے مطابق انتظامیہ کی غفلت ، لاپروائی اور عدم دلچسپی کے باعث قلع محمد حسنی کچرا منڈی میں تبدیل ہو چکاہے۔ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ کے عملہ صفائی نے نہ جانا معمول بنا لیا ہے ،صفائی کے ناقص انتظامات کے سبب وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے جو کسی بھی غیر معمولی صورتحال کا سبب بن سکتا ہےگندگی اور کوڑے سے اس قدر بو پھیلی ہوئی ہے کہ مکینوں کا رہنا مشکل ہو چکا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گندگی سے متعلق شکایات کوئی سنتا ہی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی اس کو اٹھانے والا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں بیماریاں اور بدبو پھیل رہی ہے۔علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا اس گندگی کو صاف کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرکے علاقہ عوام و شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں