جس کیساتھ ظلم ہو گا میں اس کے ساتھ کھڑا ہوں گا، لطیف کھوسہ

اسلام آباد (این این آئی) سینئر وکیل لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ ہر چیز آئین و قانون کے مطابق ہونی چاہیے،جس کے ساتھ ظلم ہو گا میں اس کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہر چیز آئین و قانون کے مطابق ہونی چاہیے، میں چیئرمین پی ٹی آئی اور محسن بیگ دونوں کی وکلالت کررہا ہوں۔لطیف کھوسہ نے کہاکہ جس کے ساتھ ظلم ہو گا میں اس کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔ انہوںنے کہاکہ میں پاکستان کا وکیل ہوں کسی سیاسی جماعت کا وکیل نہیں،میں نواز شریف کا بھی وکیل رہا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ بطور وکیل ہمیشہ مظلوم کےساتھ کھڑا ہوتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ المیہ یہ ہے ہر کوئی کوئی جمہوری کی بات کرتا ہے،آئین کے مطابق ریاست عوام ہے۔انہوںنے کہاکہ آرٹیکل پانچ کے مطابق وفادار عوام کی اور تابداری آئین کی ہے،میں آج بھی پیپلزپارٹی کا حصہ ہوں۔ مجھے کس نے پارٹی سے نکلا؟ ۔ انہوںنے کہاکہ جس نے بھی ملکی دولت لوٹی ہے، اسکو حساب دینا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ایسے قوانین جو مخصوص لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے بن رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ قوانین نہ ملک کے مفاد میں ہیں،نہ عوام کے مفاد میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں