جلاؤ گھیراؤ کیس ،عمران خان کو 14جولائی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم، عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع

لاہور (صباح نیوز)لاہورکی انسداددہشت گردی عدالت نے جناح ہائوس جلائو گھیرائوسمیت پانچ مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 14 جولائی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت نے شامل تفتیش نہ ہونے پر اظہار ناراضگی بھی کیا۔عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کردی۔ جج اعجاز احمد بٹر نے ریماکس دئیے کہ کیوں نہ میں آپ کو دیاگیا ریلیف ختم کرکے ضمانتیں خارج کردوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں