لینڈسلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم بند ، سیکڑوں مسافر اور سیاح پھنس گئے

قراقرم(مانیٹرنگ ڈیسک)شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف مقامات پر بند ہونے سے سیکڑوں مسافر اور سیاح پھنس گئے۔ گلگت بلتستان میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس کے بعد شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف مقامات پر بند ہوگیا۔شاہراہ قراقرم کے بند ہونے سے سیکڑوں مسافر اور سیاح پھنس گئے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختو نخوا کے ضلع شانگلہ میں دلخراش واقعہ پیش آیا تھا جہاں مارتونگ کے مقام پر کھیل میں مصروف بچوں پر پہاڑی تودہ گرنے سے 8 بچے تودے تلے دب کر جاں بحق ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں