وڈھ، گیسٹرو کی وبا شدت اختیار کرگئی، ،خاتون و بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

وڈھ(نمائندہ انتخاب)وڈھ آڑینجی کے علاقہ کیو دشت میں مبینہ طور پر پھیلنے والے گیسٹرو کی وبا شدت اختیار کر گئی، خواتین بچوں سمیت تین افراد کے جان بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ کئی افراد متاثر۔ آج صبح 65 سالہ خاتون وبا سے جاں بحق ہوگئی۔ علاقے سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تین دن سے پھیلے دست الٹی نے وبائی شکل اختیار کرلیا ہے۔ علاقہ کے ایک زمہ دار شخص کے مطابق وبا تین روز سے علاقہ میں پھوٹ پڑھی ہیں مگر تاحال کوئی امدادی ٹیم متاثرہ علاقہ نہیں پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر متاثرہ علاقہ میں محکمے صحت کی ٹیمیں نہیں پہنچتی تو اموات میں اضافے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں