کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ میں فائرنگ سے دو افراد قتل، تین زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ میں فائرنگ سے دو افراد قتل، تین زخمی۔ پولیس حکام کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر مسلح افراد نے ایک دوکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد ظاہر دمڑ اور نصیب اللہ جاں بحق جبکہ تین افراد عبداللہ، ثاقب اور سمیع اللہ زخمی ہوگئے ۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔ فائرنگ سے جاں بحق لالا ظاہر خان دمڑ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کے قریبی ساتھی بتائے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں