بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کا معاملہ، پاکستان میں دریاﺅں میں پانی کے بہاﺅ کی نگرانی، کنٹرول روم قائم

لاہور (این این آئی) دریاﺅں میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر یلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں پر ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں اور ممکنہ سیلاب بارے بریفنگ دی گئی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے بتایا کہ آج اتوار تک پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید بارشیں ہوں گی،فی الوقت دریاﺅں میں پانی کا بہاﺅ معمول کے مطابق ہے،بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کی صورت میں دریائے راوی اور چناب سے منسلک ندی نالوں میں سیلاب آ سکتا ہے،کیچمنٹ ایریاز میں زیادہ میں زیادہ بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔6 لاکھ کیوسک کی صورت میں گوجرانوالہ ڈویژن کے 62 موضع جات زیر آب آ سکتے ہیں۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کہا کہ صوبائی کنٹرول روم سے تمام تر صورتحال کی موثر مانیٹرنگ کی جائے،پنجاب بھر کی انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت چوکس رہے،دریاﺅں اور نالہ جات میں پانی کے بہاﺅ کی مسلسل نگرانی کی جائے،ہل ٹورنٹس والے اضلاع انتظامات مکمل رکھیں اور ہنگامی صورتحال میں بروقت ریسپاننڈ کریں،دریاﺅں سے منسلک اضلاع کو فوڈ ہیمپرز، خیمہ جات ، کشتیوں سمیت دیگر سازو سامان مہیا کر دیا گیا ہے،تمام اضلاع ریلیف کیمپس کے قیام کی لیے انتظامات کو حتمی شکل دیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت ، لائیوسٹاک سمیت دیگر ادارے ریلیف کیمپس کے قیام کے لیے تیاریاں مکمل رکھیں،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز سمیت دیہی رپورٹنگ سنٹرز بھی ہائی الرٹ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں