مکران کوسٹل ہائی وے پر ڈیزل سے بھرا ٹرک الٹ گیا، تین افراد جھلس کر جاں بحق
مکران (انتخاب نیوز) مکران کوسٹل ہائی وے پر بسول کے قریب ایرانی ڈیزل سے لوڈ ٹرک الٹ گیا۔ ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی، تین افراد جھلس کر جاں بحق، لاشیں ناقابل شناخت۔ ایس ایچ او اورماڑہ صدر عابد شفیع کے مطابق ایرانی ڈیزل سے بھرا ٹرک گوادر سے کراچی جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا۔ نیوی اور پولیس کے اہلکاروں نے ٹرک پر لگی آگ پر قابو پایا اور حادثے میں جھلسنے والے تین افراد کی لاشوں کو اورماڑہ کے درمان جاہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں، جائے وقوعہ پر حادثے کے بعد ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔
Load/Hide Comments


