بلوچستان کی تاجر تنظیموں نے بی این پی کی 14 جولائی کو ہونیوالی شٹر ڈاﺅن کی حمایت کردی

کوئٹہ (این این آئی) بلو چستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل و صوبائی پار لیمانی لیڈر ملک نصیراحمدشاہوانی ، مرکزی لیبر سیکر ٹری موسیٰ بلو چ، سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری اور پارٹی کے ضلعی سوشل میڈیا کمیٹی کے ممبر غلام مصطفی مری نے گزشتہ روز انجمن تاجران بلو چستان کے مرکزی دفتر میں انجمن تاجران کے مرکزی صدر رحیم کاکڑ، سینئر نائب صدر حضر ت علی، نائب صدر حاجی یاسین مینگل، چیئر مین سعداللہ اچکزئی، وائس چیئر مین حاجی ہاشم کاکڑ، اتحاد تاجران کے سینئر نائب صدرسید شاہ رضا، ڈپٹی جنرل سیکر ٹری ظفر کاکڑ، ایگز یکٹیو ممبر میرجہانگیر لانگو، اللہ داد اچکزئی سے ملاقات کی اور انہیں بلو چستان نیشنل پارٹی کی جانب 14جولائی کو کوئٹہ سمیت بلو چستان بھر میں شٹرڈاﺅن ہڑتال کی حمایت کر نے کی اپیل کر تے ہوئے کہا کہ وڈھ سمیت بلو چستان بھر کی کشیدہ صورتحال،اغواءبرائے تاوان، بھتہ خوری، لاپتہ افراد کی عدم بازیابی ، بلوچ قومی لیڈر سر دار اختر جان مینگل کے خلاف سازشوں اور دیگر عوام دشمن پالیسوں کے خلاف بروز جمعہ 14جولائی 2023کو کوئٹہ سمیت بلو چستان بھر میں شٹرڈاﺅن ہڑ تال کی جائے گی ۔ آج بلو چستان جن گھمبیر ،بحرانی حالات سے دوچار ہے عوام کوخوف وہراس ،ذہنی کیفیت دیگر مشکلات اور مسائل درپیش ہیں یہ در اصل ان قوتوں کی کارستانیاں ہیں جنہوں نے بلو چستان کے پر امن حالات کو خراب کر رکھا ہے اورجرائم پیشہ عناصر آج بھی دندناتے ہوئے پھر رہے ہیں جنہوں نے پر امن شہریوں کا جیناحرام کر رکھا ہے ۔ لہٰذا انجمن تاجران بلوچستان بی این پی کی جانب سے شٹر ڈاﺅن ہڑ تال کی حمایت کرے جس پر انجمن تاجران بلو چستان نے بلو چستان نیشنل پارٹی کے وفد کا خیر مقدم کر تے ہوئے انکی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ علا وہ ازیں بلو چستان نیشنل پارٹی کے وفد نے انجمن تاجران و دکانداران بلو چستا ن سے انکے مرکزی دفتر میں جاکر انجمن تاجران و دکانداران بلو چستا ن کے مرکزی چیئر مین ٹکری حمیدبنگلزئی، سینئر نائب صدر امیر اچکزئی، نائب صدر دلبر خان کاکڑ، ڈپٹی جنرل سیکر ٹری محمد اکرم محمد شہی، ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر طاہر خان ترین اور سریاب زون کے صدر میر بشیر احمد بنگلزئی و دیگر سے ملاقات کی اور انہیں پارٹی کی جانب سے 14جولائی کو شٹرڈاﺅن ہڑتال کی حمایت کر نے کی اپیل کی ۔ انجمن تاجران و دکانداران نے بی این پی کے وفد کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا کہ انجمن تاجران دکانداران نے ہمیشہ بلو چستان کے گھمبیر ، پیچیدہ اجتماعی مسائل کے لئے بلو چستان کے حقیقی سیا سی پارٹیوں کی جمہوری تحریکوں کا ساتھ دیا جو بلو چستان کے جملہ اجتماعی مسائل کو حل کر نے کے لئے جدو جہد میں مصروف عمل ہے اور انجمن تاجران کے مسائل اور مشکلات کو حل کر نے کی خاطر تعاون اور احتجاج میں شریک رہتے ہیں لہٰذبی این پی کی 14جولائی بروز ہفتہ 2023کو کوئٹہ سمیت بلو چستان بھر میں شٹر ڈاﺅن ہڑتالی حمایت کر تے ہیں اور اپنے دکاندار و تاجر برادری کو ہدایت کر تے ہیں کہ 14جولائی کو اپنا کاروبار بند رکھیں ۔ بی این پی کے وفد نے انجمن تاجران بلو چستان اور انجمن تاجران ودکانداران کے رہنماﺅں کا شکریہ ادا کیا کہ ہمیشہ بلو چستان کے اہم اور بنیادی ایشوز پر تاجران برادری نے یہاں کے حقیقی قوم دوست سیا سی جماعتوں اور قوامی اقابرین کے ساتھ رو نماءہو نے والے واقعات اور حالات کے دوران ساتھ دیکر اپنے کاروبار کو بند کیا ہے آج بلو چستان کے تمام مکاتب فکر جن مسائل ، مشکل تکلیف حالات کا سفر کر رہے ہیں وہ اس قوتوں کی کارستانیاں ہیں جو ایک سوچے سمجھی سازش کے تحت بلو چستان کے پر امن حالات کو خراب کر نے کے درپے ہیں ۔ بلو چستان کے مکاتب فکر برادریوں صوبے کے اجتماعی قومی مفادات کے تحفظ کے لئے ایک ہوکر خوشحال اور ترقی یافتہ بلو چستان میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں