ضلعی انتظامیہ قلات کا ذگر مینگل قبیلہ کے ذمے داران سے رابطہ، دشت گوران تنازع پر 10 روز کی جنگ بندی

قلات (نمائندہ انتخاب) ڈپٹی کمشنر قلات، ڈپٹی کمشنر سوراب، ونگ کمانڈر قلات اسکاﺅٹ کی ذگر مینگل قبیلہ کے ذمہ داران سے رابطہ و بات چیت۔ دشت گوران تنازعہ پر دس دن کی جنگ بندی کرادی گئی۔ ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی، ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب اللہ موسیٰ خیل، ونگ کمانڈر قلات اسکاﺅٹ نے مینگل قبیلہ کے میر سہراب خان مینگل، میر پسند خان مینگل، میر جنگی خان مینگل سے بات چیت کرکے 10 دن خیر کا مطالبہ کیا۔ مینگل قوم کے سفید ریش کماش سب کی مشاورت سے 10 دن کی جنگ بندی تسلیم کرلی گئی۔ جنگ بندی کی تاریخ 21 جولائی تک ہوگی، آئندہ کا لائحہ عمل سب کی مشاورت سے 20 جولائی تک طے کرکے پیغام دینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں