پاکستان بھر کے تعلیمی بورڈز پر مشتمل انٹر بورڈ کمیٹی فار چیئرمین کا اجلاس 13 تا 14 جولائی کوئٹہ میں ہوگا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان بھر کے تعلیمی بورڈز پر مشتمل انٹر بورڈ کمیٹی فار چیئرمین کا 176 واں اجلاس 13 تا 14 جولائی کو کوئٹہ میں طلب کرلیا گیا۔ بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین اعجاز عظیم بلوچ نے آئی بی بی سی اجلاس کے انعقاد سے متعلق تیاریوں کے سلسلے میں بلوچستان بورڈ کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار کوئٹہ میں منعقد ہونے والے تعلیمی بورڈز کے اس قومی اجلاس کی میزبانی بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس قومی اجلاس میں مجموعی طور پر 21 ایجنڈہ پوائنٹ زیر غور لائے جائیں گے جن میں پورے ملک کے تعلیمی بورڈز سے جاری ہونے والے رزلٹ کارڈ کو یکساں ڈیزائن کے تحت جاری کرنے ، مارکس کے بجائے گریڈنگ سسٹم کے نفاذ ، عدالت عظمیٰ کے مصدرہ فیصلے کی روشنی میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں مسلم طلبہ کے لئے قرآن پاک کی تعلیم ، انٹر بورڈ اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب سمیت انتظامی امور سے متعلق فیصلے کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں