خاران میں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف، عوامی حلقوں میں تشویش

خاران (آن لائن) انسانیت مر گئی خاران میں مردہ جانوروں کے گوشت فروخت ہونا شروع تفصیلات کے مطابق سلاٹر ہاﺅس انچارج ڈاکٹر محمد افضل اور محمد اختر کو دورانیہ مانیٹرنگ اطلاع ملی کہ کسی نے خلیل قصاہی کے دوکان کے سامنے اپنے مردہ گائے کا گوشت فروخت کرنے کے لئے لایا ہے ،جبکہ خود فرار ہوا اس موقع پر سلاٹر ہاﺅس کے انچارج نے اپنے ٹیم کے ساتھ گوشت کو اپنے قبضے میں لے کر تلف کردیا،اور گوشت کے مالک کے خلاف تحقیقات جاری ہے،یہ صرف آج کی بات نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی مردہ جانوروں کے زہریلا گوشت کو فروخت کرنے کی بھی کوشش کی گئی ہے ،لیکن ناکام بنا دیا ہے، پیسوں کی لالچ میں ایسے گھنانے کام کرنے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کا واقعہ نہ ہو عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خاران منیرآحمد موسیانی سے اپیل کی کہ وہ محکمہ حیوانات کے ٹیم کو مزید محترک کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دی جائے تاکہ کسی بھی انسانی جان سے نہیں کھیلا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں