واشک، قلات، آواران اور زیارت کے 11 لیویز اہلکار ٹریننگ سے غیر حاضری پر نوکری سے فارغ

کوئٹہ (آن لائن) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ نے کمانڈنٹ ٹریننگ سینٹر خضدار کے رپورٹ کی روشنی میں گیارہ لیویز اہلکاران جن کا تعلق ضلع واشک، قلات، آواران اور زیارت سے کو ٹریننگ سے غیر حاضری پر سروس سے فارغ کردیا۔جاری حکمنامے کے مطابق سروس سے فارغ ہونیوالے لیویز اہلکاروں نے 2 مئی 2023 کو LTC خضدار اور خضدار کینٹ میں 33 Div کی طرف سے دی جانے والی اٹھارہ (18) ہفتوں کی بنیادی تربیت” سے سرکاری چھٹی کے بغیر خود کو غیر حاضر کیا۔ حالانکہ غیر حاضر لیویز ملازمین کو بروقت ہدایت کی گئی تھی کہ وہ موضوع کی تربیت کے لیے مرکز میں موجودگی کو یقینی بنائیں لیکن وہ ٹریننگ میں شامل ہونے میں ناکام اور غیر حاضر رہے اور قانونی احکامات کی بھی نافرمانی کی۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نے لیویز فورس ڈسپلنری رولز، 2015 کے تحت عطا کردہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے مندرجہ ذیل لیویز ملازمین حبیب اللہ سکنہ واشک،محی الدین سکنہ واشک، عبدالمالک سکنہ قلات، ارشاد اللہ سکنہ قلات، محمد ابراہیم سکنہ قلات، مسعود الرحمن سکنہ قلات، نوید احمد سکنہ آواران، محمد رفیق سکنہ آواران، عبدالباسط سکنہ زیارت، شعیب خان سکنہ زیارت اور میروائس سکنہ زیارت کو فوری طور پر ”سروس سے ہٹانے” کا حکم دیدیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں