بی اے پی کے مرکزی صدر میر قدوس بزنجو نے پارٹی کا انتخابی نشان تبدیل کرنے کیلئے درخواست دیدی

کوئٹہ (این این آئی) بلو چستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے الیکشن کمیشن کوپارٹی کا انتخابی نشان تبدیل کر نے کے لئے درخواست دے دی ۔ منگل کو بلو چستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے الیکشن کمیشن کے نا م لکھے ایک مراسلے میں کہا کہ بلو چستان عوامی پارٹی نے آئندہ الیکشن میں سابقہ انتخابی نشان ©©”گائے "کی جگہ "آنکھ، جہاز اور چھتری "میں سے کوئی ایک انتخابی نشان دیاجائے ۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بلو چستان عوامی پارٹی چاہتی ہے کہ پہلی ترجیع پرآنکھ کا انتخابی نشان بلو چستان عوامی پارٹی کو الاٹ کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں