موجودہ سیٹ اپ میں مزید توسیع کے حامی نہیں، 18 اگست تک تمام اسمبلیاں تحیل کی جائیں، پیپلز پارٹی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی نے 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی۔ وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے، پیپلز پارٹی انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ موجودہ سیٹ اپ میں مزید توسیع کی حمایت نہیں کرتے، نگران سیٹ اپ کسی صورت آئینی مدت سے آگے نہیں جانا چاہیے، موجودہ اسمبلی میں توسیع پرقانون سازی پراصولی مو¿قف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ وزیر تجارت کا کہنا تھاکہ انتخابی اصلاحات پرسیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ضروری ہے، انتخابی اصلاحات میں آر ٹی ایس سسٹم جیسے معاملات اہم ہیں۔
Load/Hide Comments


