نوشہرہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما کو ٹی ٹی پی کی جانب سے دھمکیاں، بھاری رقم کی ادائیگی کا مطالبہ

نوشہرہ (صباح نیوز) پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما و امیدوار پی پی کے 81 محمد اسلم کو ٹی ٹی پی کی طرف سے دھمکیاں دی گئیں ، دھمکی آمیز خطوط میں ان کو بھاری رقم ادا کرنے کا کہا گیا، عدم ادائیگی کی صورت میں انکو اور انکے بچوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں گئیں ہیں، محمد اسلم کے بھائی کو بھی چند ماہ قبل ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیاتھا، نوشہرہ پولیس نے بھی ایڈوائزری نوٹ جاری کردیا۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر و امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 81 محمد اسلم کو ٹی ٹی پی کی جانب سے مزید دھمکی آمیز خطوط بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، ان دھمکی آمیز خطوط میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی کو فوری طور پر مطلوبہ رقم ادا کریں عدم ادائیگی کی صورت میں وہ اور انکے اہلخانہ سنگین نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہیں، خط میں انہیں اور اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھکمیاں دیں گئیں ہیں۔ واضح رہے کہ محمد اسلم کے بھائی کو بھی چند ماہ قبل رسالپور میں ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا تھا، دھکمی آمیز خطوط کے بعد مقامی پولیس نے بھی محمداسلم کو ایڈوائزری نوٹ جاری کیا ہے اور انہیں ذاتی سکیورٹی رکھنے اپنے گھر کے ارد گرد سکیورٹی کیمرے نصب کرنے اور خاراد تاریں لگا نے کی ہدایت کی ہے، ایڈوائزری نوٹ ملنے کے بعد انہوں نے اپنی سکیورٹی بڑھالی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں