قلات میں بجلی کی طویل بندش سے پانی کی قلت، شدید گرمی میں لوگ بے حال

قلات (نمائندہ انتخاب) قلات میں شدید گرمی میں بجلی بحران شدت اختیار کرگیا۔ سٹی فیڈر پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ و آنکھ مچولی سے نظام زندگی مفلوج، کاروباری حضرات کو نقصان کا سامنا، بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے پانی بحران بھی شدت اختیار کرگیا جبکہ برقی آلات بھی جلنے کا خدشہ، وفاقی حکومت و وفاقی محتسب اعلی فوری نوٹس لیں، تفصیلات کیمطابق قلات شہر کو دن کے اوقات میں صبح دس بجے سے لیکر سہہ پہر 3 بجے تک بجلی کی فراہمی ہوتی ہے جبکہ رات کو چھ گھنٹ بجلی کی فراہمی ہوتی ہے مگر اب گرمی عروج پر ہے اور اس شدید گرمی کے موسم میں چند دنوں سے سٹی فیڈر پر بجلی فراہمی کی اس کم دورانیہ میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ و آنکھ مچولی سے لوگ ذہنی کوفت میں مبتلا ہوگئے ہیں ایک جانب بجلی بار بار ٹرپنگ سے قیمتی برقی آلات بھی جلنے کا خدشہ ہوتا ہے دوسری جانب ٹیوب ویلز اسٹارٹ نہیں کئے جاتے کہ بجلی کی بار بار بندش سے مشینری کے جلنے کا خدشہ ہوتا ہے عوام کے گھروں اور مساجد میں پانی کی قلت کا سامنا ہوتا ہے عوامی حلقوں نے وفاقی حکومت وفاقی محتسب اعلی اور کیسکو کے اعلی حکام اور ڈپٹی کمشنر قلات سے مطالبہ کیا ہیکہ قلات سٹی فیڈرز پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیکر صارفین کو بجلی کی وقت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں