بی ایم سی میں خاتون ڈاکٹر کو لواحقین کی جانب سے تشدد اور ہراساں کرنا قابل مذمت ہے، ینگ ڈاکٹرز
کوئٹہ (آن لائن) بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال کوئٹہ میں مریض کے لواحقین کی طرف سے 10جولائی بروز سوموار ڈیوٹی پر موجود فیمیل پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر کو مارنا، ہراساں کرنا اوروارڈ میں توڑ پھوڑ کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے بہت عرصے بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں سیکیورٹی کی ناقص صورتحال کے بارے میں اعلی حکام کو اگاہ کیا اور ابھی تک سیکیورٹی کا کوئی وجود تک نظر نہیں آرہا اور ہسپتالوں میں آئے روز ڈاکٹروں پر تشدد اور ہسپتالوں میں توڑ پھوڑ کے واقعات معمول بن چکے ہیں اور سیکورٹی کی ناقص صورتحال میں ڈاکٹروں کیلئے ڈیوٹی سر انجام دینا مشکل ہو گیا ہے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کی انتظامیہ وارڈ میں توڑ پھوڑ اور فیمیل ڈاکٹر پر تشدد کرنے پر لواحقین کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنا انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، اعلی حکام سے مطالبہ کرتے کے پر تشدد واقعے میں ملوث تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے وگرنہ ہر قسم کے احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔


