خضدار میں نادرا آفس عملے کے متعصبانہ رویے کیخلاف خواتین کا شاہراہ پر دھرنا
خضدار (این این آئی) خضدار نادرا آفس عملہ کے متعصبانہ رویہ کے خلاف خواتین کا قومی شاہراہ پر دھرنا احتجاج کافی دیر تک ٹریفک بلاک کئے رکھا ۔تفصیلات کے مطابق بدھ خواتین نے قومی شاہراہ ایدھی چوک سے بلاک کئے رکھا وہ احتجاج اور روڈ پر دھرنا نادرا کے خلاف دے رہی تھی مظاہرہن کا کہنا تھا کہ نادرا آفس عملے کی وجہ سے شہری پریشان اور صبح سے شام تک انتظار کرتے رہتے ہیں تاہم ان کی باری نہیں آتی ہے اور دیہاتوں سے آئے افراد خوار و پریشان ہیں ان کا نیشنل آئی ڈی کارڈ نہیں بنتا ہے اس رویہ کے خلاف انہوں نے روڈ پر دھرنا دیا ٹریفک بلاک کیا۔ بعد ازاں ان سے مذاکرات کرکے روڈ ٹریفک کے لئے کھلوادیا۔
Load/Hide Comments


