فاطمہ جناح اسپتال کے 73 کنٹریکٹ ملازمین کو برطرف کرنا زیادتی ہے، ہیلتھ ایکشن کمیٹی

کوئٹہ (این این آئی) ہیلتھ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حافظ احسان اللہ نے کہا ہے کہ فاطمہ جناح ہسپتال کے 73 کنٹرکٹ ملازمین کو برطرف کرنا ظلم کے مترادف ہے ، اگر حکومت نے ملازمین کو بحال نہیں کیا تو ملک گیر احتجاج کی کال دے گی۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو شکر خان ، عبدالودود ، نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران فاطمہ جناح ہسپتال میں خدمات سرانجام دینے والے 73کنٹرکٹ ملازمین کو لیٹر دیکر کہا گیا ہم آپکو اسپتال میں مزید برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس اپنے پروٹوکول کے لیے فنڈ تو ہیں لیکن ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لئے فنڈز نہیں ہیں، حکمران بلوچستان کے عوام پر ظلم کررہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا میں خدمات سرانجام دینے والے مجاہدوں پر کیوں ظلم کیا جا رہا ہے اگر برطرف کنٹرکٹ ملازمین کو بحال نہیں کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں