بی این پی قلات کے رہنماﺅں کی سردار اختر مینگل سے ملاقات، سیاسی و علاقائی صورتحال پر گفتگو
قلات (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی قلات کے رہنماوں کا ایک وفد نے وڈھ میں بی این پی قائد سردار اختر جان مینگل سے ملاقات کی ، مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تفصیلات کیمطابق بلوچستان نیشنل پارٹی قلات کے رہنماں میر قادر بخش مینگل ، کونسلر ملک عبدالناصر دہوار، ملک معز دہوار ٹکری شفیع محمد مینگل ٹکری نعمت اللہ ظہیر مینگل و دیگر نے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل سے ملاقات کیا اس موقع انہوں نے سردار اختر مینگل سے مختلف سیاسی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا انہوں نے قلات میں پسماندگی، بجلی اور گیس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اس کے علاوہ انہوں نے پارٹی امور اور جنرل الیکشن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
Load/Hide Comments


