کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص، جھل مگسی میں ٹریفک حادثے میں 7 افراد زخمی
کوئٹہ، جھل مگسی (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں دو دکانداروں کے درمیان لڑائی، فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں تارو چوک کے مقام پر دو دکاندار آپس میں لڑ پڑے، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے محمد انور نامی شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو اسپتال منتقل کیا جبکہ مزید کارروائی جاری ہے ۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع جھل مگسی ایم 8 روڈ پر حادثہ7افرات زخمی ہوگئے، تبلیغی جماعت کے افراد پرایویٹ پک اپ کے ذریعے خضدار سے شہدادا کوٹ ایم 8 روڈ پر سفر کررہے تھے۔ باریجہ کے قریب پک اپ کو حادثہ پیش آیا۔ حادثہ میں سات افراد زخمی ہوے۔جنہیں باریجہ بی ایچ یو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تبلیغی جماعت کے افراد خضدار براستہ شہداد کوٹ ایم 8 روڈ سے راونڈ جارہے تھے۔ ایمبولینس کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو لیویز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔تاہم زخمیوں میں چار افراد کی حالت تشویش ناک بتای جارہی ہے باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔مزید علاج کیلے ایم 8 روڈ حادثہ کے زخمیوں کو لاڑکانہ سندھ ریفر کیا گیا۔


