دشتگوران میں 10 روز کی جنگ بندی ہے، بیان بازی کے بجائے مسئلہ مل بیٹھ کر حل کرنا ہوگا، میر کوئی خان مینگل

قلات (مانیٹرنگ ڈیسک) قلات کے قبائلی رہنماﺅں میر کوئی خان مینگل اور میر پسند خان مینگل نے اپنے جاری بیان میں مینگل قوم کے تمام نوجوانوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشتگوران میں جو زمین کا تنازعہ چل رہا ہے اس پر بیان بازی بند کی جائے۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر قلات، کرنل ایف سی اور ڈپٹی کمشنر سوراب کی زیرصدارت 10 روز کی جنگ بندی کردی گئی ہے۔ لہٰذا تمام مینگل قوم سے گزارش ہے کہ وہ اس مسئلے پر بیان بازی بند کریں۔ دشتگوارن میں زمین کا تنازع بیان بازی سے حل نہیں ہوگا۔ اس مسئلے کو مل بیٹھ کر حل کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں