صحافیوں کی ہاوسنگ سکیم جلد جرنلسٹ سوسائٹی کے نام کردی جائیگی ،روشن علی شیخ

کوئٹہ(یو این اے )سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بلوچستا ن روشن علی شیخ نے یقین دلایا ہے کہ صحافیوں کی ہاوسنگ سکیم کے لیئے مختص اراضی کو جلد جرنلسٹ ہاسنگ سوسائیٹی کے نام منتقل کر دیا جائے گا یہ یقین دہانی انہوں نے بی یو جے کے صدر عرفان سعید اور سابق صدر کوئٹہ پریس کلب رضا الرحمن سے گفتگو کے دوران دلائی جنہوں نے منگل کے روز ان سے ملاقات کی ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ کامران اسد بھی اس موقع پر موجود تھے واضع رہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے صحافیوں کی کوئٹہ میں رہائشی سکیم کے لیئے 20 ایکڑ اراضی الاٹ کی گئی ہے تاہم یہ اراضی محکمہ اطلاعات کے نام پر منتقل کی گئی جس پر بی یو جے کے صدر کی جانب سے وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے اراضی ہاسنگ سوسائٹی کے نام منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تاکہ مستقبل میں کسی نوعیت کا قانونی سقم پیدا ہونے کا احتمال نہ ہوجس پر وزیراعلیٰ کی جانب سے بورڈ آف ریونیو کو تحریری طور پر اراضی کے انتقال کی ہدایت کی گئی سنئیر ایم بی آر نے یقین دلایا کہ آئندہ ہفتے اراضیات کے انتقال سے متعلق امور کے جائزہ کے لیئے قائم کمیٹی کے منعقد ہونے والے اجلاس کے ایجنڈہ میں صحافیوں کی اراضی کے انتقال کا ایجنڈہ بھی شامل کرکے اسکی منظوری دے دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں