سیشن کورٹ لاہور میں مخالفین کی فائرنگ ،پیشی پر آئی خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

لاہور (صباح نیوز)سیشن کورٹ لاہور میں پیشی کے موقع پر مخالفین کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔لاہور کی سیشن کورٹ میں فائرنگ کے بعد احاطہ عدالت میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پیشی کے موقع پر مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق خاتون اور مرد کی لاشوں کو ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔فائرنگ کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردیں۔آئی جی پنجاب نے سیشن کورٹ میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں