واجبات کی عدم ادائیگی، علی امین گنڈاپور کےگھر کی بجلی کاٹ دی گئی
ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈاپور پشاور الیکٹرک پاور کمپنی (پیسکو)کے نادہندہ نکلے،گھر کی بجلی کاٹ دی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور دو سب ڈویژن کے تقریبا 12 لاکھ روپے کے نادہندہ تھے۔ پیسکو نے علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی کاٹ دی۔علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پر کینٹ اور سٹی فیڈر کے دو کنکشن تھے، کینٹ فیڈر کے 4لاکھ 60 ہزارروپے جمع کرا دئیے۔ تاہم بجلی تاحال بحال نہیں ہوئی۔
Load/Hide Comments


