مغربی بائی پاس شاہراہ کی تعمیر میں سست روی، کمشنر کوئٹہ کا این ایچ اے حکام پر اظہار برہمی

کوئٹہ (این این آئی) کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت مغربی بائی پاس NH-25 پر یوٹیلیٹی لائنز کی منتقلی اور سڑک کی تعمیر کے حوالے حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ جنرل انور کاکڑ ،اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ بابر خان کے علاو¿ہ سوئی سدرن گیس کمپنی،کیسکو اور این ایچ اے کے افسران شریک تھے۔اجلاس میں اس مغربی بائی پاس پروجیکٹ پر کام کی پیش رفت اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لینے کیا گیا اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمٰن بلوچ نے این ایچ اے کی سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پروجیکٹ اپنے مقررہ وقت پر تکمیل تک پہنچانے میں رکاوٹ ہیں۔ جس میں متعلقہ محکموں کے درمیان کوآرڈینیشن کا فقدان ہے حالانکہ انتظامیہ کی جانب سے ان کو بھرپور تعاون حاصل ہے۔ اس پروجیکٹ کے علاوہ جو دوسرے پروجیکٹس سریاب روڈ ،سبزل روڈ اور مشرقی بائی پاس کے منصوبے شامل ہیں ان کی تکمیل اور نگرانی کیلئے دو خصوصی مجسٹریٹس تعینات کئے گئے ہیں تاکہ کام میں کسی بھی جگہ اور قسم کا تعطل پیدا نہ ہو اور مجسٹریٹس اور انتظامیہ مل کر اس کو فی الفور دور کردیں۔ اس حوالے سے یوٹیلیٹی لائنز کی منتقلی کے مسائل، زمین کے حصول کے معاملات اور علاقوں کے مقامی لوگوں کی جانب سے کام میں رکاوٹیں ان سب مسائل سے انتظامیہ بہتر انداز میں نبرد آزما ہوئی ہے لیکن مشرقی بائی پاس پر این ایچ اے کی لاپروائی اور متعلقہ محکموں اور انتظامیہ کے ساتھ رابطوں کا فقدان کی وجہ سے یہ پروجیکٹ جو ماہ جون تک مکمل ہو جانا چاہیے تھا جوکہ اب تک نامکمل ہے لہذا اب کسی بھی متعلقہ محکمے کی طرف سے کسی بھی قسم کا کوئی عذر برداشت نہیں کیا جائے گا اور اب جب کہ یہ پروجیکٹ پر کوئی حصے مکمل ہو چکا ہے تو بقیہ پر کام بھی ایک سے ڈیڑھ ماہ کے اندر اندر مکمل ہو جانا چاہیے اور اس کیلئے آج ہی تمام متعلقہ محکموں کے افسران بمعہ مجسٹریٹس جوائنٹ وزٹ کریں اور کام کو تیزی کے ساتھ مکمل کریں جہاں تک انتظامیہ کی بات ہے تو اس کی مکمل حمایت حاصل رہے گی اور تمام متعلقہ محکمے کام کی پیش رفت کو ایک دوسرے اور انتظامیہ کے ساتھ بروقت شیر کریں اور باقاعدگی کے ساتھ ہفتہ وار رپورٹ مرتب کی جائے کیونکہ یہ عوامی پروجیکٹ ہے اور اس پر تعطل کی وجہ سے عوام کو مزید دشواریوں کا سامنا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں