ڈیرہ غازیخان، لورلائی ٹرانسمیشن لائن کے گرے ہوئے ٹاورز کی مرمت و بحال کا کام مکمل

کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ طوفانی ہوا¶ں اور بارش کی وجہ سے کنگری کے علاقہ میں 220kV ڈیرہ غازیخان، لورلائی ٹرانسمیشن لائن کے گرے ہوئے ٹاورز کی مرمت و بحال کا کام این ٹی ڈی سی نے مکمل کر لیا ہے جسکی وجہ سے لورلائی گرڈ اسٹیشن سمیت اس ٹرانسمیشن لائن سے منسلک 132kV دُکی، کوہلو، رکھنی، بار کھان، ہرنائی،شاہرگ، قلعہ سیف اللہ، گوال حیدر زئی،مسافرپور،ژوب، پسین زئی، خانوزئی، زیارت، پشین، گلستان اور قلعہ عبداللہ گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی اب مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے۔ کیسکو ترجمان نے کہا کہ 220kVڈیرہ غازیخان۔لورلائی ٹرانسمیشن لائن کی بحالی کے بعد کیسکو کے سسٹم میں 150میگا واٹ کی برقی قلت ختم ہوگءہے اور اب ان متاثرہ علاقوں میں اضافی لوڈ منیجمنٹ فوری طور پرختم کر دی گءہے۔ اور اب معمول کے مطابق ان علاقوں کو بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں