کوئٹہ میں بڑھتے جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس گشت بڑھانے کا فیصلہ

کوئٹہ (خ ن) ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان صالح محمد ناصر زیر صدارت کوئٹہ میں بڑھتے جرائم کی روک تھام کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر کوئٹہ، ڈی آئی جی کوئٹہ، ڈی آئی جی کرائمز برانچ و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ کے تمام تھانوں کے حدود میں پولیس گشت بڑھایا جائے، اور تمام تر حساس مقامات پر نفری کی تعیناتی بڑھائی جائے، تاکہ جرائم پیشہ افراد کا قلعہ قمع کیا جا سکے۔اجلاس میں مزید طئے پایا کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے لئے ٹریفک بیورو کو فعال کیا جائے۔ مزید برآں تمام تر وسائل بروئے کار لا کر جرائم کے خاتمے کے حل کے لئے اقدامات جائیں تا کہ جرائم کا سدباب ہو سکے۔قبرانی روڈ پر حالیہ واقع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ چند ملوث افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ علاوہ ازیں، پشین اسٹاپ ہر ہونے والے واقع میں ملوث افراد کی گرفتاری پر زور دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں