پشاور، متنی تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ،پولیس کی جوابی فائرنگ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پشاور(صباح نیوز)پشاورکے متنی پولیس سٹیشن پرشدت پسندوںنے رات گئے حملہ کردیا،پولیس نے جوابی کارروائی فائرنگ کی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے درہ آدم کے متنی پولیس اسٹیشن پرشدت پسندوں نے رات گئے بھاری ہتھیاروں حملہ کر دیا ، جہاں پر پولیس اورشفت پسندوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس لائن اور پشاور کے مختلف تھانوں سے پولیس کی نفری متنی پولیس سٹیشن کے باہر پہنچ گئی تاہم فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی صدر ڈویژن ملک حبیب نے کہا کہ متنی پولیس سٹیشن پر فائرنگ سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ، حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ایس پی صدر ڈویژن کا کہنا تھا کہشدت پسندوں کے خلاف اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے بعد فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں