کوئٹہ ہزارہ ٹاﺅن میں گداگروں اور نشے کے عادی افراد کے ڈیرے، عوام کی زندگی اجیرن
کوئٹہ (این این آئی) نیشنل پارٹی ہزارہ ٹاو¿ن کے رہنماءکاشف حیدری نے کہا ہے کہ ہزارہ ٹاو¿ن اور گردنواح میں پیشہ ور بھکاریوں اور گداگروں نے ڈھیرے جمالئے، نشے کے عادی افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا، عوام کی زندگی اجیرن بن گئی، متعدد بار بروری تھانے کے حکام کو آگاہ کرچکے، کوئی ایکشن لینے والا نہیں، پولیس و دیگر متعلقہ ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز ہزارہ ٹاو¿ن اور گردنواح میں پیشہ ور بھکاریوں اور گداگروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہیں جبکہ نشے کے عادی افراد نے بھی عوام کی زندگی عذاب بنارکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں متعدد بار اس مسائل کے بارے میں بروری تھانے کے حکام کو آگاہ کرچکے ہیں مگر کو ئی ایکشن لینے والا نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ پیشہ ور بھکاریوں، گداگروں اور نشے کے عادی افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتے ہی علاقے میں چوری، ڈکیتی و دیگر جرائم میں اضافہ ہوتا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ ٹاو¿ن کے مرکزی بازار علی ابن ابوطالب? روڈ، علی آباد روڈ، مری کالونی روڈ و دیگر ملحقہ علاقوں میں نشے کے عادی افراد اور پیشہ ور بھکاری دن بھر دندنتاتے پھر تے ہیں مگر ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اس سے قبل قائد آباد تھانے کے حدود علمدار روڈ میں پیشہ ور بھکاریوں اور گداگروں کی گھر سے ڈکیتی اور چوری کی واردات سامنے آئی تھی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ ور بھکاری اور گداگر نہ صرف عوام کی زندگی اجیرن بناتے ہے بلکہ چوری سمیت مختلف جرائم میں بھی ملوث ہوتے ہیں، انہوں نے ڈی آئی جی پولیس، ایس ایس پی آپریشن و دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ ٹاو¿ن اور گردنواح میں پیشہ ور بھکاریوں، گداگروں سمیت نشے کے عادی افراد کیخلاف عملی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کی جان چھوٹ سکے۔


