چوہدریوں کو اپنی باتوں کی خود سمجھ نہیں، پہلے کہہ کر کہتے ہیں میں نے تو نہیں کہا، فواد چوہدری کیس میں جج کا مکالمہ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے متعلق کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے دلچسپ ریمارکس دیے۔ کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج نے ریمارکس دیے کہ چوہدریوں کو اپنی باتوں کی خود سمجھ نہیں، چوہدری پہلے کہہ کر کہتے ہیں میں نے تو ایسا نہیں کہا تھا۔ سرکاری افسران کو اکسانے کے کیس میں فواد چوہدری نے والدہ کی بیماری کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔ جج نے فواد چوہدری کے بھائی اور وکیل فیصل چوہدری سے پوچھا آپ فواد چوہدری سے بڑے ہیں یا چھوٹے، فیصل چوہدری نے بھی دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا عمر میں چھوٹا لیکن وزن میں بڑا ہوں۔ جج نے کہا کہ چھوٹوں سے محبت زیادہ ہوتی ہے، آپ والدہ کو چھوڑ کر یہاں موجود ہیں، کیس کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
Load/Hide Comments


