وفاق نے بلوچستان میں 584 کلومیٹر روڈ کی تعمیر کیلئے 12 ارب مختص کردیے

کوئٹہ (یو این اے) وفاقی حکومت نے بلوچستان میں 584کلومیٹرروڈ کی تعمیر کیلئے 12ارب جبکہ 3مختلف شاہراہوں کی فیزبیلٹی سٹڈی کیلئے 27.1کروڑ روپے مختص کئے ہیں ۔وفاقی پی ایس ڈی پی کی دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ سال کے مالی پی ایس ڈی پی 2023-24ءمیں کراچی سے کرارو، وڈھ سے خضدار تک 273کلومیٹر روڈ کی تعمیر کیلئے 6ارب جبکہ کرارو سے وڈھ اور کچلاک سے چمن تک187کلومیٹر روڈ کی تعمیر کیلئے 6ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ حب سے دریجی دادو ایم 7موٹر وے کی فیزبیلٹی سٹڈی کیلئے 20کروڑ ،جیکب آباد سے ڈھاڈر تک این 65کی نیشنل ہائی وے کی ڈیولائزیشن کی فیزبیلٹی سٹڈی کیلئے 4.2کروڑ،خاران تا بسیمہ 124کلومیٹر روڈ کی فیزیبلٹی سٹڈی کیلئے 2.9کروڑمختص کئے گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں