شدید گرمی نے امریکا ، جاپان سمیت کئی ممالک کو لپیٹ میں لے لیا، یونان میں3افراد ہلاک

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)شدید گرمی نے امریکا ، جاپان سمیت کئی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،یونان میں3افراد ہلاک ہو گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابقوزارت محنت نے دوپہر بارہ سے شام پانچ بجے تک ڈیلوری کے کام پر پابندی لگادی ۔اٹلی کی وزارت صحت نے روم سمیت سولہ شہروں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔ایتھنز کا درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ گیا جبکہ فرانس، جرمنی، سپین اور پولینڈ کے علاقے بھی شدید درجہ حرارت کی لپیٹ میں ہیں۔مشرقی جاپان کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 38 سے 39 ڈگری تک پہنچنے کی توقع ہے۔کیلیفورنیا سے ٹیکساس تک امریکی ریاستیں طاقتور ہیٹ ویوو کی لپیٹ میں ہیں، ایریزونا کے ریاستی دارالحکومت فینکس میں پارہ 43 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔لاس ویگاس کی موسمی ا دارے نے خبردار کیا ہے کہ ہیٹ ویو صحرائی گرمی سے زیادہ خطرناک ہے۔کیلیفورنیا کی ڈیتھ ویلی میں پارہ 54 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ یونان بھر میں ہیٹ ویو ریڈ الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے، جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سے تجاوز کرچکا ہے اور گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث تین افراد ہلاک ہوگئے۔مراکش، اردن، عراق میں ہیئرڈرایئر کی طرح چلنے والی ہوا سے درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیاجبکہ دارالحکومت بیجنگ سمیت چین کے کئی علاقوں میں گرمی سے لوگوں کا برا حال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں