معاشی و سماجی طور پر خودانحصار، پرامن اور ترقیافتہ بلوچستان ہماراعزم ہے، جام کمال

کوئٹہ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گزشتہ روز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں زیرتربیت آرمڈ فورسز کے افسران سے خطاب کیا، وزیراعلیٰ کے خطاب کا موضوع ”گورننس ان بلوچستان“ تھا جس پر وزیراعلیٰ نے تفصیلی بریفنگ دی، وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہاکہ معاشی و سماجی طور پر خودانحصار، پرامن اور ترقیافتہ بلوچستان حکومت کا عزم ہے جس کے لئے مالی اورانتظامی شعبوں میں اصلاحات، دستیاب وسائل کے بہترین استعمال، صوبے کے معدنی اور دیگر وسائل کی ترقی، معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور عوام وسرمایہ کاروں کے لئے پرامن ماحول کے قیام کو یقینی بنایا جارہا ہے، وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں صوبے کو گورننس اور دیگر شعبوں میں درپیش چیلنجز، حکومت کی ترقیاتی پالیسی، ماضی کی حکومتوں او ر موجودہ حکومت کی کارکردگی کے موازنے،اصلاحاتی عمل اور صوبے سے متعلق دیگر امور کا احاطہ کیا، وزیراعلیٰ نے کورس میں شریک افسران کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے تفصیلی جواب بھی دیئے۔قبل ازیں کمانڈ اینڈسٹاف کالج پہنچے پر وزیراعلء کا کمانڈنٹ لیفٹینٹ جنرل ندیم انجم نے استقبال کیا اور ان کا تعارف ڈائریکٹنگ سٹاف سے کرایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں