18 جولائی کو ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال، گاڑیوں کو کسی قسم کی لوڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بروز منگل 18جولائی کو ٹرانسپورٹروں کے اپنے جائز مطالبات کے سلسلے میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج بروز سوموار کسی قسم کی لوڈنگ نہ کریں زمیندار حضرات اپنی سبزی اور فروٹ منڈی میں نہ لائیں کمپنی والے بلٹی نہ کریں یہ ہڑتال خصوصاََ بولان روڈ ،کراچی روڈ ، ژوب ،ڈیرہ اسماعیل خان روڈ کو عرصہ ایک سال سے نظر انداز کرنا ہے ہرنائی شاہرگ میں ٹرکوں کو جلانے اور نقصانی رسانی کیخلاف کی جارہی ہے ۔
Load/Hide Comments


