چاغی کے علاقے کلی محمد اعظم شہی میں نامعلوم مسلح افراد کی گیس سے سے بھرے 3 باوزر پر فائرنگ ، پولیس
چاغی(این این آئی) ضلع چاغی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایل این جی سے بھرے تین باوزرز کے ٹائروں پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ یک مچ کی حدود میں دالبندین سے تقریباً 70 کلومیٹر دور کلی محمد اعظم شہی کے قریب پیش آیا، جہاں تین ایل این جی سے بھرے باو¿زرز ایک خالی مکان کے اندر کھڑے تھے۔پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے باو¿زرز کے ٹائروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں موقع سے فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


