سوراب کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل جبکہ ایک زخمی کردیا

کوئٹہ ( آن لائن) سوراب کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل جبکہ ایک زخمی کردیا نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوراب کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عبدالوحید جاں بحق جبکہ ایک شخص نجیب اللہ زخمی ہوگیا۔ نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں