کوئٹہ، گاڑی چور گروہ کے ملزمان سمیت 5 افراد گرفتار، مسروقہ گاڑی، جعلی نمبر پلیٹیں اور دیگر سامان برآمد
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ پولیس نے گاڑی چوری کرنیوالے گروہ کے 2ملزموں سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرکے اُنکے قبضے سے جعلی نمبر پلیٹیں فائلیں اور انجن چیسسز پتری،مسروقہ گاڑی برآمد کرکے قبضے میں لے لی تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پرشہید امیر محمد دستی تھانے کے ایس ایچ او نصیب اللہ ناصر نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان عثمان اور شہباز کو گرفتار کرکے اُنکے قبضے سے 35عدد جعلی نمبر پلیٹیں،2فائلیں،چیسز پتری اورمسروقہ گاڑی برآمد کرلی پولیس کے مطابق ملزمان چوری ،بینک ڈیفالٹ، گاڑیوں کو کراچی سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے کراچی میں فروخت کرتے تھے جبکہ صدر پولیس نے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزم محمد اکر م کو گرفتار کرلیا دوسری کاروائی میں مفرور ملزم سلیمان شاہ کو جبکہ سول لائن پولیس نے مفرور ملزم فیض اللہ کو گرفتار کرلیا تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔


