چوہدری پرویز الٰہی نے نظربندی کے احکامات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نظربندی کے احکامات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔پرویز الٰہی کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الٰہی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پرویز الٰہی کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے، عدالت دہشتگردی کے مقدمے میں بھی پرویز الٰہی کو حفاظتی ضمانت دے چکی ہے۔درخواست میں عدالت سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی نظر بندی کے احکامات کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ۔یاد رہے ڈی سی لاہور نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر رہنما تحریک انصاف کو ایک ماہ نظر بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
Load/Hide Comments


