حب اور دریجی میں ونڈ اورسولر انرجی سے 280میگا واٹ بجلی پیدا کے منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے، سردار صالح بھوتانی

حب (یو این اے) سینئر صوبائی وزیر بلد یات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ حب اور دریجی کے مضافاتی علا قوں میں ونڈ اورسولر انرجی سے 280میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے،جس میں یہاں کے 2ہزارلوگوں کوروزگار ملے گا اور بجلی کی کھپت پوری کی جا ئے گی ، انفرادی کاموں پرنہیں بلکہ اجتماعی کاموں پر یقین رکھتے ہیں ،صنعت کار اپنے ہیڈ آفس ضلع حب میں قائم کریں ، کراچی میں ہونے کے سبب یہاں کا ریونیو سندھ کے حصے میں جاتا ہے ، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے عبد العزیز مری گوٹھ ساکران میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا سردار محمد صالح بھوتانی نے مذید کہا کہ میں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت کے لیئے وقف کر دی ہے ہم نے ہمیشہ عوام کی رائے کا احترام کیا اور ان کی مشاورت سے ہی فیصلے کیئے ہیں، آنیوالے جنر ل الیکشن کے حوالے سے عوام جسے بھی نما ئند ہ مقرر کرے گی اس فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہو ئے اسے کا میابی سے ہمکنار کریں گے انہو ں نے کہاکہ حب کے عوام کی سہو لیا ت کو مد نظر رکھتے ہو ئے ضلع حب بنایا گیاکیونکہ عوام کو ا پنے مسائل کے حل کے حوالے سے سخت مشکلات درپیش تھیں حب دریجی سمیت دیگر علا قے کے لو گوں کو اوتھل آنے جا نے میں کا فی دشواریا ں تھیں اب انھیں ان مشکلات کا سامنانہیں کرنا پڑے گا سر دار صالح بھو تانی نے کہا کہ صنعت کار اپنے آفس ضلع حب میں قائم کریں کر اچی میں آفس ہو نے کی وجہ سے یہاں سے حاصل ہو نیوالا ریو نیو سند ھ کے حصے میں چلا جا تا ہے اس حوالے سے صنعتکا روں کی ایک میٹنگ طلب کی گئی ہے اگر انہوں نے اپنے آفس حب میں قائم نہیں کیئے تو وہ عوام کے غیض غضب سے نہیں بچ سکیں گے سر دار محمد صالح بھوتانی نے کہاکہ حب اور دریجی کے مضافائی علا قوں میں ونڈ اورسولر انرجی سے 280میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے، یہ منصوبہ 2027 تک مکمل ہو جا ئیگا ،اس معاہد ے میں عوام کے حقو ق کا تحفظ کیا گیا ہے منصوبے میں 2ہزارلوگوں کوروزگار ملے گا اور بجلی کی کھپت پوری کی جا ئے گی جبکہ منصوبے میں استعما ل ہو نیوالی زمین کر ائے پر دی جا ئے گی تاکہ مالکان کو ان کا مالکانہ حق محفوظ ہو اور ان کی ملکیت بھی محفوظ رہے سر دار صالح بھوتانی نے کہاکہ جو ہما رے خلا ف باتیں کرتا ہے وہ اپنے ظرف کے مطابق باتیں کرتا ہے جبکہ ہم اپنے ظرف کے مطابق با ت کرتے ہیں سر دار محمد صالح بھوتانی نے عبد العزیز مری کو ساتھیوں سمیت بھو تانی کارواں میں شمو لیت اختیارکرنے پر مارکباد پیش کی اور کہا کہ عبد العزیز مری کی پہلے کسی سیا سی جماعت سے وابستگی نہیں تھی انہوں نے بھوتانی کارواں کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاست کا آغاز کیا ہے جس پر انھیں ویلکم کرتے ہیں اس موقع پر عبد العزیز مری نے خطاب کرتے ہو ئے با قاعدہ بھو تانی کا رواں میں شمو لیت کا اعلان کیا اور بھو تانی کا رواں کو مذید فعال کرنے کے عزم کیا اعادہ کیا شمولیتی تقریب سے ڈسٹرکٹ کونسل حب کے وائس چیئرمین کمال خان محمدحسنی ، سابق ممبر ضلع کونسل رزاق لا سی ، اصغر علی بزنجو ، انو ر ساجد ی اور مولابخش رخشانی نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ ہمار ا جینا اور مر نا بھو تانی بر ادران کے ساتھ ہے ، آج کا شمو لیتی جلسہ آنے والے جنر ل الیکشن کی کامیابی کی نوید ہے انہو ںنے کہاکہ ضلع حب کا قیا م حب ،گڈانی ، ساکران، دریجی اور وندر کے عوام کے لیئے سر دار محمد صالح بھوتانی کی جانب سے ایک تحفہ ہے ، ساکر ان بھو تانی بر ادران کا قلعہ تھا ہے اور انشاء اللہ رہے گا، اس موقع پر مری برادری کے معززین عبدالعزیز مری۔ محمد قاسم مری ,معروف قانون دان حمل خان مری ,آل پاکستان مری اتحاد صوبہ بلوچستان کے صدر حاجی محمد رحیم مری , حاجی محمد رمضان مری, ڈسٹرکٹ حب کے وائس چئیرمن کمال خان محمد حسنی , میونسپل کارپوریشن حب کے وائس چیئرمین سرور مگسی۔ آل پاکستان مری اتحاد کے حاجی بادل مری۔ حاجی محمد امین مری۔ نہال خان مری۔ صدام بنگل مری ،محمد عالم مری، فیض اللہ مری , نواز مری , سابق کونسلر میرا خان مری۔غفار رحیم مری۔ وزیر خان مری۔ الیاس رحیم مری۔ سابق چیئرمین ساکران رفیق خارانی۔ سابق ڈسٹرکٹ کونسلر مجید شیخ احمدی۔مجیب الرحمن شیخ۔سابق کونسلر عبدالحق مری۔حامد قاسم مری۔ محمد فاروق مری۔ زکریا مری , اقبالبنگل مری۔ زید مری۔ محمد اقبال لانگو۔ مفتی بشیر مری۔ کاروباری شخصیت علی خان مری۔سفر خان مری۔ بابو مری۔ میوا مری۔اللہ بخش دلاری۔ اکبر بندیجہ۔ فرید دلاری۔ اکبر شیخ۔ محمد عالم مری۔ لالا اسد مینگل۔ لالا نوید مینگل۔ خلیل رند، امان رند۔کونسلرنصراللہ بندیچہ۔ سابقہ نائب ناظم ساکران الہی بخش۔ سابقہ ڈسٹرکٹ کونسلر عبدالرزاق لاسی، اکبر بندیجہ۔ خیر محمد میراجی۔ اصغر علی بزنجو۔مٹھل جمالی ۔ولی رند۔ ٹھیکیدار اعظم بندیجہ پڑیاں کے چئیرمن قادر کولوائی،محمد عظیم بزنجو , محمد افضل بزنجو , در محمد بزنجو , سلیم جان بزنجو, خمیسہ بزنجو, واحد بخش جمالی, شعیب بروہی, حاشر کمال حسنی, حاصل بزنجو, شکیل واہورہ ,حاجی براد واہورہ, حاجی غنی واہورہ, انور ساجدی, پیر بخش واہورہ, اکبر واہورہ, میر جان بزنجو, ،خالد ولی موندرہ, میر شفیع رند, یوسف مری، اکبر واہورہ، محمد عمر واہورہ، وڈیرہ یعقوب خاصخیلی، مولابخش رخشانی،محمد اشرف بزنجو، وڈیرہ عثمان بزنجو، کونسلر محمد رمضان منگیانی ،غلام حسین بزنجو، عمر فیض شیخ، ارباب غازی خان مری، سید علی مری، سمیت علاقائی معززین سیاسی سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں