خلاف ضابطہ سروس رولز کیخلاف کسی احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے، ینگ ڈاکٹر بلوچستان

کوئٹہ (آن لائن) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان بی ایم ٹی اے کی ریلی کا حصہ نہیں بنے گی بی ایم ٹی اے کے اکثر مطالبات کی حمایت کی ہے مگر جو سروس رولز انہوں نے پی ایم ڈی سی سروس رولز کے برخلاف بنائے ہیں اس پر تحفظات رکھتے ہیں، بی ایم ٹی اے کو اس سے آگاہ بھی کیا اور ایک مشترکہ اجلاس میں مدعو بھی کرچکے ہیں مگر بی ایم ٹی اے کی لیڈرشپ نے اس اجلاس میں شرکت نہیں کی بی ایم ٹی اے کے تجویز کردہ سروس رولز پی ایم ڈی سی رولز کے برخلاف ہے بی ایم ٹی اے کے تجویز کردہ رولز ینگ کنسلٹنٹس کو مستقبل میں ترقی کے بجائے تنزلی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے ایسے کسی سروس رولز کی حمایت نہیں کریں گے جس سے ڈاکٹروں کا مستقبل دا پر لگ رہا ہوں بلکہ بی ایم ٹی اے کے تجویز کردہ سروس رولز کا ہر فورم پر مخالفت کریں گے بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کی اعلان کردہ احتجاجی ریلی کا حصہ نہیں بن سکتے اور اس کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں اور ایک بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر محکمہ صحت نے بی ایم ٹی اے کی طرف سے تجویز کردہ ڈاکٹروں کے سروس رولز پر ہمارے تحفظات دور نہ کئے اور سروس رولز منظور ہوئے پھر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان پورے صوبے میں احتجاج کی کال دے گی سروسز سے بائیکاٹ کا اعلان کرکے روڈوں پر نکل ائے گے اور اپنے ڈاکٹروں کے مستقبل کو تباہ کرنے کی کسی کو بھی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں