کیسکو کے زرعی نادہندگان کے بقایات جات 411 ارب 81 کروڑ روپے تک پہنچ گئے

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے بجلی بلوںکی مدمیں زرعی نادہندگان کے ذمہ ماہ جون 2023 تک کے مجموعی بقایاجات 411ارب 81کروڑروپے تک پہنچ چکے ہیں۔اسی طرح صوبائی حکومت اور اس کے ذیلی محکموں کے ذمہ بلوںکی مدمیں تقریباً32ارب42کروڑ روپے جبکہ زرعی سبسڈی کی مدمیں 45ارب59کروڑ روپے کے بقایاجات بھی صوبائی حکومت کے ذمہ واجب الاداہیں،اس کے علاوہ وفاقی حکومت اوراسکے زیلی محکموں کے ذمہ تقریباً بجلی بلوںکی مدمیں ایک ارب72کروڑروپے جبکہ زرعی سبسڈی کی مدمیں بھی وفاقی حکومت نے 21ارب روپے اداکرنے ہیں۔ علاوہ ازیں کیسکوکے دیگرنادہندہ گھریلو ،تجارتی،صنعتی اور پرائیوٹ صارفین کے ذمہ مجموعی طورپر30ارب 70کروڑروپے کے بقایاجات واجب الاداہیں۔اس طرح کیسکوکے تمام نادہندہ صارفین کے ذمہ مجموعی بقایاجات ماہ جون 2023تک تقریباً543ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔واضح رہے کہ نادہندہ صارفین اور نادہندہ سرکاری محکموں کی جانب سے بروقت بل اور بقایاجات جمع نہ کرانے کی وجہ سے بجلی کے جاری ترقیاتی منصوبے بھی بروقت مکمل کرنے میں بھی مشکلات پیش آنے کے علاوہ دیگرتمام صارفین کے لئے بھی لوڈشیڈنگ جیسے کئی مسائل پیداہورہے ہیں۔ کیسکوچونکہ بذات خود بجلی خریدنے اوربیچنے والی ایک کمپنی ہے جوکہ ادائیگی کے بغیر کسی بھی صارف کو بجلی فراہم نہیں کرسکتی ۔لہٰذاصارفین کوبجلی فراہم کرنے کےلئے ضروری ہے کہ کیسکوخریدی گئی بجلی کی بروقت ادائیگی کرےں جوکہ صرف اورصرف بلوں کی وصولیابی سے ہی ممکن ہے۔اسی لئے کیسکو اپنے تمام نادہندہ صارفین خصوصاً زرعی صارفین سے اپیل کر تی ہے کہ وہ اپنے بل مقررہ وقت پر اداکرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ذمے تمام واجب الادابقایاجات بھی اداکریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں