دکی کے علاقے میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، 3 افراد زخمی
دکی (آن لائن) لونی کے علاقے کچھ سدوزئی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں بیٹا والدہ اور بھابھی شامل ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق زخمی ہونیوالے افراد میں عبدالصمد ولد حاجی خدائیداد ، ت پ زوجہ خدائیداد اور ج خ زوجہ عبدالمالک اقوام لونی ساکنان کلی تکڑی لونی شامل ہیں۔تینوں زخمیوں کو سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا ہے۔زخمیوں کو سول ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


