گرین بسز کا یہ پہلا فیز ہے، جلد ہی مزید 20 بسیں لے کر آئیں گے، چیف سیکرٹری بلوچستان

کوئٹہ (آن لائن) چیف سیکرٹری بلوچستان عبد العز یز عقیلی نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کی سہولت کے لئے گرین بس سروس کا با ضابط آغاز کردیا ہے ایئر کنڈیشنڈ 8 بسیں پہلے مرحلے میں بلیلی سے بلوچستان یونیورسٹی سریاب روڈ تک آئیں گی جن میں خواتین بزرگوں بچوں اور معذور افراد کیلئے الگ نشستیں مختص ہیں انہوں نے کہا کہ گرین بسز کا یہ پہلا فیز ہے جلد ہی مزید 20 بسز لارہے ہیںاور ہمارا ارادہ ہے کہ ان بسوں کو پورے کوئٹہ میں چلایا جا ئے لیکن بسوں کی کمی کی وجہ سے پہلے فیز میں اسے دو یونیورسٹیوں کے درمیان چلایا جارہا ہے،مقامی ٹرانسپورٹرز کے خدشات تھے اور آج بھی ہیںہماری کوشش ہے کہ مقامی ٹرانسپورٹرز کیساتھ بیٹھ کر یہ باتیں حل کرنا چاہتے ہیں،تاکہ معاملات کوبہتر بنایا جا سکے انکا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلی میر جام کمال خان نے اس منصوبے کو منظور کرایاتھا اور اس وقت بسوں کا 18 کلو میٹر کا روٹ تھا ہر 15 منٹ بعد بس آتی اور جاتی رہے گی صبح 7 بجے سے شام 8 بجے تک یہ بسیں چلیں گی فیز 2 کیلئے ہزار گنجی،سبزل رو ڈ، میاں غنڈی اور ہزارہ ٹاﺅن کا انتخاب کیا گیا ہے اس حوالے سے مزید بسیں لا رہے ہیں گرین بس سروس سے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی گرین بس سروس کا افتتاح شیر احمدبلوچ عرف فیصل بلوچ نے فیتہ کاٹ کر کیا اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک نعیم بازئی مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں