تربت میں کورونا کا پھیلاؤ تیز، خواتین سمیت 62افراد میں کورونا کی تشخیص

تربت:تربت میں خواتین سمیت62افراد کوروناوائرس بیماری میں مبتلا ہیں سرکاری ذرائع کیمطابق ہفتے کومزید 40کیسزمثبت آئے ہیں‘جبکہ 68کیسزابھی تک نہیں آئے ہیں,ضلع کیچ تربت سے ٹوٹل 403 افراد کے سمپل لئے گئے ہیں ایک کوروناوائرس کیمریض صحتیاب ہوگیاہے,اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرکیچ ریٹائرڈ میجر محمدالیاس کبزئی نے”آن لائن“ کوبتایاکہ ضلع کیچ میں حالات کنٹرول میں ہیں,شہری پریشان نہ ہوں,صرف احتیاط کریں,تربت ہسپتال میں پانچ وینٹلیٹرزموجودہیں,لوگوں کی فری ٹسٹ لئے جارہیہیں,جبکہ کوئٹہ کیبعد کسی شہرمیں وینٹی لیٹرزدستیاب نہیں‘مگرہم نے تربت کیلئے منگوائے ہیں,کمشنرمکران اور ضلعی انتظامیہ سی بی آر مشین لانیکی کوشش کررہے ہیں,جلدکامیابی ملے گی جن افراد کے کوروناوائرس ٹسٹ مثبت آئیہیں,وہ صحتمند ہیں اوران میں وائرس کے اثرات نہیں ہیں,آئی سولیشن وارڈ میں ساڑھے 7لاکھ روپے کے ایئرکنڈیشنز لگوادیئے ہیں,جوافرادمتاثرتھے ان کے گھروالوں اور رابطے میں رہنے والوں کوڈھونڈکرسمپل لئے ہیں,ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کیڈاکٹرزکیساتھ ملکربھرپورکام کررہی ہے,کوروناوائرس اب نفرادی جنگ بن چکاہے,ہرشخص خود احتیاط کرے,کوئی بلاوجہ گھرسینہ نکلیاگرماسک نہیں توکوئی بھی کپڑا لیکرمنہ ڈھانپ لیں,تاکہ اس دوران کوروناوائرس کیساتھ گردوغبارکی وجہ سے دیگربیماریوں سے بچ سکیں,بلوچستان کے دوسرے اضلاع کی نسبت ہم نے زیادہ ٹسٹ کئے ہیں اسلئے کیسز زیادہ سامنے آئے ہیں,انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ کوروناوائرس اور ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت مکران ڈوین کیلئے حکومت کی جانب سے کمشنرمکران کوایک کروڑروپے ملاہے,لیکن کوروناوائرس کے حوالے سے کافی اخراجات آرہے ہیں,سیمپلز لیکرکوئٹہ بجھواتے ہیں مگرہم اپنے اعلیٰ حکام سے رابطے میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں