وزیراعظم نے دالبندین ایئر پورٹ کی تعمیر و مرمت کا کام جلدمکمل کر نے کی ہدایت کردی

کوئٹہ (این این آئی) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے دالبندین ائیرپورٹ کی تعمیر و مرمت کا کام جلدمکمل کر نے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز زشریف نے ہدایت کی کہ دالبندین ائیرپورٹ پر تعمیر ومرمت کا کام جلدازجلد مکمل کرکے رپورٹ جمع کرائی جائے،وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کادالبندین ائیرپورٹ کی خستہ حالی پر توجہ توجہ دلانے پر شکریہ اداکیا۔وزیراعظم نے سول ایوی ایشن حکام کو کام کرکے جلد ائیرپورٹ بحال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں