خضدار، ٹریکٹر کی زد میں آکر 5 سالہ بچہ جاں بحق

خضدار (بیورو رپورٹ) خضدار میں ٹریکٹر کی زد میں آکر 5 سالہ بچہ جاں بحق۔ نواحی علاقے سناڑی اسٹریٹ میں ٹریکٹر کی زد میں آکر پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ پیر کوسناڑی اسٹریٹ میں ایک پانچ سالہ مبشر احمد ولد اورنگ زیب پانی سپلائی کرنے والی ٹریکٹر کی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق ہو گیا پولیس واقعہ کے متعلق تفتیش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں